Friday , December 15 2017
Home / دنیا / چینی یرغمال کی ہلاکت کی مذمت : جن پنگ

چینی یرغمال کی ہلاکت کی مذمت : جن پنگ

بیجنگ 19 نومبر ( سیاست ڈاٹ کام ) چینی صدر ژی جن پنگ نے آئی ایس دہشت گرد گروپ کی جانب سے چینی یرغمال کو ہلاک کئے جانے کی شدید مذمت کی ہے ۔ انہوں نے کہا کہ دہشت گرد ‘ انسانیت کے مشترکہ دشمن ہیں۔ انہوں نے منیلا میں ایک چوٹی کانفرنس کے موقع پر کہا کہ چین اپنے شہری کی اسلامک اسٹیٹ کے تخریب کاروں کی جانب سے ہلاکت کی شدید الفاظ میں مذمت کرتا ہے ۔ انہوں نے کہا کہ دہشت گرد انسانیت کے مشترکہ دشمن ہیں۔ ان کی کارروائیاں بہیمانہ اور قابل مذمت ہیں۔ دفتر خارجہ کے ترجمان ہونگ لئی نے کہا کہ چین ایسے حملوں کی مذمت کرتا ہے اور اس نے اپنے شہری کو بچانے کی ہر ممکن کوشش کی ہے ۔

 

شام، دولت اسلامیہ کی
افزائش گاہ نہیں : اسد
روم ۔ 19 نومبر (سیاست ڈاٹ کام) شام کے صدر بشارالاسد نے آج ایک اہم بیان دیتے ہوئے کہا کہ ان کا ملک شام دولت اسلامیہ گروپ کی افزائش گاہ نہیں ہے۔ انہوں نے کہا کہ مغربی ممالک ہی دولت اسلامیہ جیسی سفاک تنظیم کے عالم وجود میں آنے کے ذمہ دار ہیں۔

TOPPOPULARRECENT