Saturday , February 24 2018
Home / دنیا / چین۔امریکہ تعلقات کو بہتر بنانے کی ضرورت

چین۔امریکہ تعلقات کو بہتر بنانے کی ضرورت

بیجنگ، 8 نومبر (سیاست ڈاٹ کام) ایک یکساںمفادات کے باوجود چین اور امریکہ کے تعلقات کو بہتر بنانے کے لئے انتہائی چوکسی کے ساتھ اقدامات کرنے ہوں گے ۔امریکی صدر ڈونالڈ ٹرمپ کے بیجنگ دورہ سے قبل چین کی سرکاری میڈیا نے آج یہ رائے ظاہر کی۔ مسٹر ٹرمپ کے دورہ کے دوران شمالی کوریا اور تجارت کا مسئلہ چھائے رہنے کی امید ہے ۔ وہ چینی صدر ژی جن پنگ پر نیوکلیئر اور میزائل ٹیسٹ کے لئے شمالی کوریا پر لگام کسنے کا دباؤ بھی بنا سکتے ہیں۔ساتھ ہی امریکہ میں چین کی طرف سے کئے جا رہے بڑے کاروبار پر بھی گفت و شنید ہو سکتی ہے ۔حکمراں کمیونسٹ پارٹی کا ترجمان اخبار’ پیپلز ڈیلی‘ نے کہا کہ ’’اگر چین مضبوط ہوتا ہے تو یہ تعلقات کو سنبھالنے اپنی قدامت پسند سوچ کو نہیں دہرائے گا، بلکہ چین امریکہ کے ساتھ بغیر کسی جدوجہد کے باہمی تعاون کے ساتھ اور باہم منافع بخش تعلقات بنانے کے لئے کام کرے گا”۔’پیپلز ڈیلی’ کے مطابق جزیرہ نما کوریا کو نیوکلیائی ہتھیاروں سے پاک کرنے اور وہاں امن و امان اور استحکام کی حفاظت کے لئے چین اور امریکہ کے یکساں مفادات ہیں”۔

 

امریکی اسکولس میں بلٹ پروف جیکٹس کی فروخت
واشنگٹن ۔ 8 نومبر (سیاست ڈاٹ کام) امریکی ریاست فلوریڈا کے کرسچن اسکول میامی میں بچوں کے والدین یہ جان کر حیران ہوگئے کہ ان کے بچوں کے بیاگ میں آئندہ 120 امریکی ڈالر مالیتی بلٹ پروف جیکٹ ہوگی جو اسکول کے عہدیداروں کی جانب سے فروخت کی جارہی ہے۔ یہ اقدام حالیہ ہفتوں میں امریکہ میں مسلسل مہلک فائرنگ کے کئی واقعات کے پیش نظر کیا گیا ہے۔

TOPPOPULARRECENT