Thursday , December 14 2017
Home / دنیا / چین :آگ ہنوز بھڑک رہی ہے ، ہلاکتیں 56 ہوگئیں

چین :آگ ہنوز بھڑک رہی ہے ، ہلاکتیں 56 ہوگئیں

تیانجن ۔ 14 اگست (سیاست ڈاٹ کام) ایک ہزار سے زیادہ آتش فرو عملہ کے ارکان اور فوجی ماہرین آگ بجھانے کی جدوجہد میں مصروف ہیں۔ شمالی چین میں اس ہولناک آگ سے دو تازہ دھماکے ہوئے اور اب تک ہلاکتوں کی جملہ تعداد 56 ہوگئی۔ مقام حادثہ پر دو زبردست دھماکے 36 گھنٹوں کے اندر دوبارہ ہوئے۔ 10 ہزار افراد کا چہارشنبہ کے دن آگ بھڑک اٹھنے کے بعد تخلیہ کروادیا گیا ہے۔ چہارشنبہ کے دن ایک کیمیکل کارخانہ میں آگ بھڑک اٹھی تھی۔ خطرناک کیمیکلس کی وجہ سے آتشی گولے اٹھتے دکھائی دیئے۔ کاریں اور کنسٹر فضاء میں دھماکے سے اوپر اٹھ گئے تھے۔

TOPPOPULARRECENT