Friday , June 22 2018
Home / دنیا / چین اور تائیوان میں سمندری طوفان، 56 ہلاک

چین اور تائیوان میں سمندری طوفان، 56 ہلاک

بیجنگ۔ 23 جولائی (سیاست ڈاٹ کام) دوسرا سمندری طوفان ’’ماٹمو‘‘ ایک ہفتہ کے اندر آج چین کی جنوب مشرقی ساحلی پٹی کو تباہ کرتے ہوئے گزر گیا جبکہ بھیانک سمندری طوفان راماسون سے ہلاک ہونے والوں کی تعداد 56 ہوگئی۔ 20 افراد ہنوز لاپتہ ہیں۔ سمندری طوفان ماٹمو کمزور پڑ کر استوائی طوفانوں کے زمرے میں شامل ہوگیا، تاہم چین کا گنجان آباد صوبہ فوج

بیجنگ۔ 23 جولائی (سیاست ڈاٹ کام) دوسرا سمندری طوفان ’’ماٹمو‘‘ ایک ہفتہ کے اندر آج چین کی جنوب مشرقی ساحلی پٹی کو تباہ کرتے ہوئے گزر گیا جبکہ بھیانک سمندری طوفان راماسون سے ہلاک ہونے والوں کی تعداد 56 ہوگئی۔ 20 افراد ہنوز لاپتہ ہیں۔ سمندری طوفان ماٹمو کمزور پڑ کر استوائی طوفانوں کے زمرے میں شامل ہوگیا، تاہم چین کا گنجان آباد صوبہ فوجیان اس کی تباہ کاری سے بری طرح متاثر ہوا۔ محکمہ موسمیات کے بموجب طوفان ماٹمو کے ساتھ 108 کیلومیٹر فی گھنٹے کی رفتار سے آندھی چل رہی تھی اور یہ 20 کیلومیٹر فی گھنٹے کی رفتار سے پیشرفت کررہا تھا۔ ژیچیانگ اور شنگھائی کے جنوبی علاقہ میں ماہی گیر کشتیوں کو ساحل پر واپس آنے کی ہدایت جاری کردی گئی۔ ساحلی علاقوں میں سمندر میں اور دریاؤں نے کنارے توڑ دیئے۔ ماٹمو کے زیراثر تائیوان میں موسلادھار بارش ہوئی جس سے 5 افراد زخمی اور 31,505 مکانات متاثر ہوئے۔ پیش قیاسی کے بموجب ماٹمو شمال کی جانب مڑ گیا ہے اور شنگھائی کے مغربی علاقہ سے گزر چکا ہے جو چین کا سب سے بڑا تجارتی مرکز ہے۔ شنگھائی میں اور صوبہ جیانگسو میں 300 ملی میٹر سے زیادہ بارش کی پیش قیاسی کی گئی ہے۔ مشرقی چین کے جزیرہ نانجی سے 1400 سیاحوں کا پہلی ہی تخلیہ کروایا جاچکا ہے۔ ایک ہفتہ میں یہ چین سے ٹکرانے والا دوسرا اور گزشتہ ایک سال میں دسواں سمندری طوفان ہے۔ تائیپی سے موصولہ اطلاع کے بموجب سمندری طوفان ماٹمو نے تیز رفتار آندھی اور موسلادھار بارش کے ذریعہ تائیوان میں تباہی مچا دی۔ کاروباری مراکز بند کردیئے گئے اور ریل ٹریفک اور پروازوں پر اثر پڑا۔ ماٹمو کے ہمراہ 173 کیلومیٹر فی گھنٹے کی رفتار سے آندھی چل رہی تھی جس کی وجہ سے مکانوں کی چھتیں ٹوٹ گئیں ، درخت جڑوں سے اُکھڑ کر گر پڑے۔ ایک ٹیکسی پر درخت گرنے سے ڈرائیور اور مسافر زخمی ہوگئے۔ ہنگامی خدمات کے عہدیداروں کے بموجب تائیپی میں مزید 3 افراد اور دیگرمقامات پر 4 افراد زخمی ہوئے۔

TOPPOPULARRECENT