Tuesday , November 21 2017
Home / دنیا / چین اور جزائر انڈومان میں زلزلہ

چین اور جزائر انڈومان میں زلزلہ

بیجنگ؍ نئی دہلی۔/25نومبر، ( سیاست ڈاٹ کام ) چین کے ایغور خود اختیار علاقہ صوبہ ژن جیانگ میں 6.7 شدت کے طاقتور زلزلہ سے اٹیٹاؤ کاؤنٹی دہل کر رہ گئی۔ فوری طور پر کسی جانی یا مالی نقصان کی اطلاع نہیں ملی۔ زلزلہ کا مبداء 10کلو میٹر کی گہرائی میں تھا۔ نئی دہلی سے موصولہ اطلاع کے بموجب اوسط شدت کا ایک زلزلہ جس کی شدت ریختر پیمانہ پر 4.4 تھی آج شمالی جزائر انڈومان کے علاقہ میں محسوس کیا گیا۔ قومی مرکز برائے زلزلہ کے بموجب شام 4 بجکر 47منٹ پر جھٹکہ محسوس کیا گیا جس کا مبداء دس کلو میٹر کی گہرائی میں تھا۔
جزائر انڈومان و نکوبار اور مضافاتی علاقے زلزلوں کے اعتبار سے مخدوش حالت میں ہیں۔

TOPPOPULARRECENT