Tuesday , September 25 2018
Home / دنیا / چین اور پاکستان دہشت گردی کے سرپرست : ہندوستان

چین اور پاکستان دہشت گردی کے سرپرست : ہندوستان

اقوام متحدہ۔21 ڈسمبر (سیاست ڈاٹ کام) ہندوستان نے اقوام متحدہ کے بعض ارکان پر دہشت گردی کے مشترکہ خطرہ کو واضح طور پر سمجھنے سے قاصر رہنے کا الزام عائد کرتے ہوئے کہا کہ وہ اپنی تنگ نظر سیاسی اور دفاعی فکر کی وجہ سے ایسا کررہے ہیں۔ واضح طور پر ہندوستان ، پاکستان اور چین کا حوالہ دے رہا تھا۔ انہوں نے کہا کہ ایسا معلوم ہوتا ہے کہ یہ ممالک اس مشترکہ خطرہ کو اچھی طرح سمجھنے سے قاصر ہیں۔ انسداد دہشت گردی میں ان کا تعاون جاری ہے تاہم یہ صرف دکھاوا ہے تاکہ اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کو گمراہ کرسکیں۔ ہندوستان کے سفیر برائے اقوام متحدہ اکبر الدین ، جنرل اسمبلی کے ہنگامی اجلاس سے خطاب کررہے تھے حالانکہ انہوں نے دہشت گردی کے سرپرست ممالک کے نام نہیں لئے،لیکن ان کا اشارہ چین اور پاکستان کی جانب تھا۔

Top Stories

TOPPOPULARRECENT