Saturday , November 18 2017
Home / پاکستان / چین اور پاکستان کے درمیان دو ارب ڈالر کے معاہدے

چین اور پاکستان کے درمیان دو ارب ڈالر کے معاہدے

اسلام آباد ۔ 8 اپریل (سیاست ڈاٹ کام) چین کے مغربی صوبہ سنکیانگ کی کمپنیوں نے پاکستان کیساتھ دو ارب ڈالر مالیت کے معاہدے کیے ہیں۔ سنکیانگ کے اعلی عہدہداروں نے تجارتی تعلقات بہتر بنانے کیلئے پاکستان کا دورہ کیا۔ یاد رہیکہ دونوں ممالک کے درمیان گذشتہ سال 46 ارب ڈالر مالیت کے چین پاکستان اقتصادی راہداری کا منصوبہ طے پایا تھا۔ چین کی کمیونسٹ پارٹی کے سکریٹری جنرل ژانگ چوانگ کی سربراہی میں چینی کے 61 رکنی وفد نے پیر کو پاکستان کا دورہ کیا۔ وفد نے نواز شریف سے ملاقات کی اور اسکے بعد صوبہ بلوچستان کے ساحلی شہر گوادر کا دورہ کیا۔

TOPPOPULARRECENT