Wednesday , December 12 2018

چین بھیجی جانے والی 10 ٹن سرخ صندل کی لکڑی ضبط

حیدرآباد 9 مارچ ( پی ٹی آئی ) ڈائرکٹوریٹ آف ریوینیو انٹلی جنس نے زائد از دس ٹن سرخ صندل کی لکڑی کو ضبط کرلیا جو ایک بحری جہاز کے دو کنٹینرس میں بھر کر چین کو روانہ کی جا رہی تھی ۔ یہ کارروائی ساحل وشاکھاپٹنم پر کی گئی ۔ ایک اعلامیہ میں اڈیشنل ڈائرکٹر جنرل حیدرآباد زونل یونٹ ایم کے سنگھ نے کہا کہ ایک اطلاع ملنے پر یہ کارروائی کی گئی ہے ۔ دو کنٹینرس میں 10.1 ٹن سرخ صندل کی لکڑی کو ضبط کیا گیا ہے ۔ اس کے علاوہ ایک ممنوعہ پاوڈر بھی ضبط کیا گیا ۔

TOPPOPULARRECENT