Monday , December 18 2017
Home / Top Stories / چین جانتا ہے کہ ہندوستان اب کمزور نہیں ہے : راج ناتھ سنگھ

چین جانتا ہے کہ ہندوستان اب کمزور نہیں ہے : راج ناتھ سنگھ

لکھنو 15 اکٹوبر ( سیاست ڈاٹ کام ) مرکزی وزیر داخلہ راج ناتھ سنگھ نے آج کہا کہ ملک کی سرحدات پوری طرح محفوظ ہیں اور چین بھی یہ سمجھتا ہے کہ ہندوستان اب کمزور نہیں رہا ۔ انہوں نے کہا کہ وزیر اعظم نریندر مودی کی قیادت میں ہندوستان ایک طاقتور ملک بن گیا ہے اور بین الاقوامی سطح پر ملک کے وقار میں اضافہ بھی ہوا ہے ۔ ہندوستان کی سرحدات اب مکمل طور پر محفوظ ہیں۔ انہوں نے کہا کہ چین کے ساتھ تنازعہ کی یکسوئی کرلی گئی ہے ۔ انہوں نے دہشت گرد ہندوستان میں بھیجنے پر پاکستان کو تنقید کا نشانہ بنایا اور کہا کہ پاکستان ہندوستان کے ٹکڑے کرنے کی کوشش کررہا ہے لیکن ہماری سکیورٹی فورس ہر دن پانچ تا دس عسکریت پسندوں کو ہلاک کررہی ہے ۔

 

کشمیر ہندوستان کا حصہ نہ ہونے کا راجناتھ سنگھ کو اعتراف :حریت
سرینگر ۔ /15 اکٹوبر (سیاست ڈاٹ کام) حریت کانفرنس نے آج کہا ہے کہ وزیر داخلہ راجناتھ سنگھ کا یہ ریمارک کے سردار ولبھ بھائی پٹیل کو مسئلہ کشمیر حل کرنے کی پوری طرح آزادی نہیں دی گئی تھی ، اس بات کا اعتراف ہے کہ کشمیر ہندوستان کا حصہ نہیں تھا ۔ راجناتھ سنگھ نے کل گجرات میں کہا تھا کہ ہندوستان کے پہلے نائب وزیراعظم ولبھ بھائی پٹیل کو اس وقت کے وزیراعظم جواہر لال نہرو پوری آزادی دیتے تو آج مسئلہ کشمیر باقی نہیں رہتا تھا ۔ سید علی شاہ گیلانی زیرقیادت حریت کے ترجمان نے کہا کہ راجناتھ سنگھ کا یہ بیان خود اس بات کا اعتراف ہے کہ کشمیر ہندوستان کا حصہ نہیں ہے ۔

TOPPOPULARRECENT