Saturday , November 25 2017
Home / دنیا / چین: زمین کھسکنے سے مہلوکین کی تعداد31‘لاپتہ کی 7ہوگئی

چین: زمین کھسکنے سے مہلوکین کی تعداد31‘لاپتہ کی 7ہوگئی

بیجنگ۔9مئی ( سیاست ڈاٹ کام) کم از کم 31افراد زمین کھسکنے کے زبردست واقعات میں ہلاک ہوگئے ۔زیر تعمیرہائیڈرو پاؤر پراجکٹ جنوبی چین میں کئی کارکن ہنوز پھنسے ہوئے ہیں جب کہ بچاؤ کارکنوں نے ایک لاکھ مکعب میٹر کیچڑ اور ملبہ سے دو افراد کو زندہ بچالیا ۔ سات افراد اب بھی لاپتہ ہیں ۔ 31نعشیں دستیاب ہوچکی ہیں ۔دو افراد کو زندہ بچالیا گیا ہے ۔ سرکاری خبررساں ادارہ ژن ہوا کے بموجب زمین کھسکنے کے واقعات سے ایک لاکھ مکعب میٹرکیچڑ اور پتھر جمع ہوگئے ہیں جس سے زیر تعمیر عمارت اور تباہ شدہ دفاتر ان میں دفن ہوگئے ۔ ایک شخص نے جو زمین کھسکنے کے واقعات میں زندہ بچ گیا ہے کہا کہ وہ تمام سورہے تھے جب کہ پہاڑ ہلنے لگے اور انہیں اس کا احساس ہونے سے پہلے ان کے کمرہ میں ریت اور کیچڑ کا سیلاب آگیا ۔ اس نے کہا کہ کمرہ میں 10میٹر اونچی کیچڑ جمع ہوگئی تھی ۔ گذشتہ چند دن سے مسلسل بارش جاری تھی لیکن کسی نے بھی زمین کھسکنے کا اندازہ نہیں لگایا تھا ۔ زبردست بارش کی وجہ سے راحت رسانی مشکل ہوگئی ۔

TOPPOPULARRECENT