Tuesday , December 11 2018

چین فیکٹری دھماکے ، دو ہلاک، 24 زخمی

بیجنگ ۔ 24 نومبر ۔(سیاست ڈاٹ کام) چین کے شمال مشرقی صوبے جیلن میں ایک کار فیکٹری میں دھماکے کی وجہ سے کم سے کم دو افراد ہلاک اور 24 زخمی ہوگئے ۔مقامی حکام نے بتایا کہ دھماکے جیلن صوبے کے ضلع ڈونگفینگ میں جمعہ کو مقامی وقت کے مطابق 11 بجے پیش آیا۔ دھماکے کی وجہ سے ، فیکٹری میں زبردست آگ لگ گئی ۔ انہوں نے بتایا کہ 220 سے زیادہ فائر بریگیڈ کے لوگ اور 150 پولیس افسران اور 80 میڈیا کارکن حادثے کی جگہ پر کام کررہے ہیں۔حکام نے اسے دہشت گردانہ حملہ ماننے سے انکار کر دیا ہے ۔

TOPPOPULARRECENT