Thursday , November 23 2017
Home / دنیا / چین میانمار مشترکہ فوجی مشق

چین میانمار مشترکہ فوجی مشق

شانگھائی۔20 مئی ۔(سیاست ڈاٹ کام) چینی بحریہ مواصلات،تلاشی ،بچاؤ مہم اور دیگر فوجی مشقوں کیلئے میانمار بحریہ کے ساتھ مشترکہ فوجی مشق شروع کرنے جارہی ہے ۔ چینی وزارت دفاع کے ترجمان وو کیان نے آج یہ اطلاع دی۔انہوں نے فوج کی ویب سائٹ پر بتایا کہ چینی بحریہ کے جہاز چار روزہ مشق کیلئے جمعرات کو یانگون پہنچے ہیں۔ ووکیان نے کہا کہ چین میانمار کے ساتھ اسٹریٹجک مواصلات کو مضبوط بنانے اور تعلقات کو مزید مضبوط کرنے کے حق میں ہے ۔ ساتھ ہی چین علاقائی امن و استحکام اور دفاع اور دوطرفہ تعلقات کو فروغ دینے کیلئے مشترکہ اقدامات کئے جانے کی کوشش میں بھی مصروف ہے ۔چین کے صدر شی جن پنگ اور میانمار کے وزیرخارجہ اور نوبیل اعزاز یافتہ آنگ سان سوکی کی بیجنگ میں اس ہفتے کے اوائل میں ملاقات کے بعد مشترکہ فوجی مشق کا منصوبہ تیار کیاگیا تھا۔

TOPPOPULARRECENT