Saturday , November 25 2017
Home / دنیا / چین میںپیدائشی نقائص کے ساتھ سالانہ 9 لاکھ بچے تولد

چین میںپیدائشی نقائص کے ساتھ سالانہ 9 لاکھ بچے تولد

بیجنگ ۔ 24 اگست (سیاست ڈاٹ کام) چین میں محکمہ صحت کے حکام کی جانب سے جاری کئے گئے اعداد و شمار میں یہ واضح طور پر بتایا گیا کہ ہر سال چین میں 9 لاکھ بچے پیدائشی نقائص کے ساتھ پیدا ہوتے ہیں جس کیلئے شادی شدہ جوڑوں کو قبل از شادی اپنی طبی جانچ کروانے کا مشورہ دیا گیا ہے۔ چین کے ڈس ایبلڈ پرسنس فیڈریشن کے مطابق 1996ء میں پیدائشی نقائص کا تناسب ہر 10,000 بچوں میں 87.8 فیصد تھا لیکن 2010ء میں یہی تناسب ہر 10,000 بچوں میں 149.9 فیصد تک بڑھ گیا۔ حیرت کی بات یہ ہیکہ 2003ء میں ہر 10,000 بچوں میں صرف 120 بچے ہی پیدائشی نقائص کے ساتھ پیدا ہوئے تھے اور یہ وہی سال تھا جب حکومت چین نے شادی شدہ جوڑوں کے لئے شادی سے قبل طبی جانچ پڑتال کا لزوم برخاست کردیا تھا۔ چین میں معمر افراد کی اکثریت کو دیکھتے ہوئے حکومت نے 2016ء میں شادی شدہ جوڑوں کو دو بچے پیدا کرنے کی اجازت دی تھی اور اس طرح چین کی بڑھتی ہوئی آبادی پر روک لگانے کیلئے ایک بچہ پیدا کرنے کے متنازعہ قانون کو ختم کردیا گیا تھا۔

TOPPOPULARRECENT