Saturday , November 25 2017
Home / دنیا / چین میں آئی لائن میڈیا کو نیوز رپورٹنگ کی اجازت

چین میں آئی لائن میڈیا کو نیوز رپورٹنگ کی اجازت

بیجنگ ۔ 6 نومبر (سیاست ڈاٹ کام) چین نے پہلی بار سرکاری میڈیا ویب سائیٹس کو نیوز رپورٹنگ کی اجازت دی ہے تاہم مقبول ترین خانگی سوشیل میڈیا پورٹلس کو ان کا حصہ نہ بناتے ہوئے میڈیا پر اپنی اجارہ داری کو ہنوز برقرار رکھا ہے جیسے سینا جس کے لاکھوں مداح موجود ہیں۔ نیوز ویب سائیٹس کے ملازمین کو آج پریس کریڈنیشیلس تفویض کئے گئے جس کے ذریعہ آن لائن میڈیا پر انٹرویو دینے اور رپورٹنگ کرنے کے حقوق بھی انہیں حاصل ہوگئے۔ دی سائبر اسپیس آف چائنا (CAC) اور اسٹیٹ ایڈمنسٹریشن آف پریس، پبلیکیشن، ریڈیو، فلم اور ٹیلی ویژن (SAPPRFT) نے رپورٹرس کو پریس کارڈس جاری کئے جن کا تعلق 14 اہم نیوز پورٹلس سے ہے جن میں حکومت چین کا پورٹل، پیوپلز ڈیلی کی سرکاری ویب سائیٹس، ژنہوا خبر رساں ایجنسی اور پورٹل برائے تبت بھی شامل ہیں۔ کمرشیل پورٹلس جیسے سینا اور سوہو کے ملازمین کو شامل نہیں کیا گیا ہے۔

TOPPOPULARRECENT