Friday , September 21 2018
Home / دنیا / چین میں اسپتال پر حملہ، 7 افراد قتل

چین میں اسپتال پر حملہ، 7 افراد قتل

بیجنگ، 20 نومبر (سیاست ڈاٹ کام) چین کے شمال مشرق میں واقع ایک پاش ریزارٹ ٹاؤن کے اسپتال میں آج چھریوں کے وار کر کے 7 افراد کو قتل کردیا گیا۔ چینی سرکاری خبر رساں ایجنسی شنہوا کی رپورٹ کے مطابق پاش علاقہ بیدے ہے کے ایک اسپتال میں چھری کے وار کے ذریعے 6 نرسوں اور ایک خاکروب کو موت کے گھاٹ اتار دیا گیا۔ شنہوا کے مطابق جمعرات کی صبح 27 سالہ

بیجنگ، 20 نومبر (سیاست ڈاٹ کام) چین کے شمال مشرق میں واقع ایک پاش ریزارٹ ٹاؤن کے اسپتال میں آج چھریوں کے وار کر کے 7 افراد کو قتل کردیا گیا۔ چینی سرکاری خبر رساں ایجنسی شنہوا کی رپورٹ کے مطابق پاش علاقہ بیدے ہے کے ایک اسپتال میں چھری کے وار کے ذریعے 6 نرسوں اور ایک خاکروب کو موت کے گھاٹ اتار دیا گیا۔ شنہوا کے مطابق جمعرات کی صبح 27 سالہ شخص نے دارالحکومت بیجنگ سے تقریباً 300 کلومیٹر مشرق میں واقع علاقہ کے اسپتال میں طبی عملے پر حملہ کرکے چھ نرسوں اور ایک خاکروب سمیت 7 افراد کو قتل کردیا۔ حملہ آور کے مقاصد کے حوالے سے معلومات حاصل نہیں ہو سکی ہیں۔ اس علاقہ میں چینی قائدین اور دیگر اعلیٰ شخصیات چھٹیاں گزارنے آتی ہیں یا پھر یہاں اہم حکومتی اجلاس منعقد کئے جاتے ہیں۔ حالیہ برسوں میں چینی شعبہ طب کے افراد پر حملوں میں اضافہ ہو گیا ہے اور حملہ آور، ڈاکٹروں اور نرسوں کو اپنے رشتے داروں کی موت کا ذمہ دار قرار دیتے ہوئے یہ اقدام کرتے ہیں۔

TOPPOPULARRECENT