Sunday , June 24 2018
Home / دنیا / چین میں ایغور عالم دین کو عمر قید

چین میں ایغور عالم دین کو عمر قید

بیجنگ۔ 23 ستمبر (سیاست ڈاٹ کام) ایک نامور عالم دین جنہوں نے چین کی ایغور اقلیت کے مقاصد کی علمبرداری کی تھی ، آج علیحدگی پسندی بھڑکانے کے جرم میں چین کی ایک عدالت سے عمر قید کی سزا کے مستحق قرار دیئے گئے۔ ان کے وکیل صفائی نے کہا کہ ارومقی پیپلز انٹرمیڈیٹ کورٹ نے الہام تہوتی کو دو روزہ سماعت کے بعد جس کا گزشتہ ہفتہ اختتام ہوا، مجرم قرار

بیجنگ۔ 23 ستمبر (سیاست ڈاٹ کام) ایک نامور عالم دین جنہوں نے چین کی ایغور اقلیت کے مقاصد کی علمبرداری کی تھی ، آج علیحدگی پسندی بھڑکانے کے جرم میں چین کی ایک عدالت سے عمر قید کی سزا کے مستحق قرار دیئے گئے۔ ان کے وکیل صفائی نے کہا کہ ارومقی پیپلز انٹرمیڈیٹ کورٹ نے الہام تہوتی کو دو روزہ سماعت کے بعد جس کا گزشتہ ہفتہ اختتام ہوا، مجرم قرار دیتے ہوئے عمر قید کی سزا سنائی۔ ان کے وکیل صفائی لیو ژیاؤ یووان نے کہا کہ انہیں یہ خبر عالم دین کے خاندان سے حاصل ہوئی ہے۔ عدالت نے ان کی کئی ٹیلیفون کالس کا جواب نہیں دیا۔ وہ اس خبر کی تصدیق چاہتے تھے۔ لیو نے کہا کہ عدالت نے ان کی املاک ضبط کرنے کا بھی حکم دیا ہے۔ ٹوئٹر پر شائع کردہ ایک پیام کے بموجب عالم دین عدالت میں بیان دیتے ہوئے کہا کہ وہ اس فیصلے سے متفق نہیں ہیں۔

TOPPOPULARRECENT