Friday , September 21 2018
Home / دنیا / چین میں بدترین سڑک حادثہ 38 افراد ہلاک

چین میں بدترین سڑک حادثہ 38 افراد ہلاک

بیجنگ ۔19 جولائی ۔ ( سیاست ڈاٹ کام ) ایک لاری جو آتش گیر مادے سے لدی ہوئی تھی کہ ایک بس سے ٹکرا جانے کے بھیانک حادثہ میں 38 افراد ہلاک ہوگئے ۔ شاہراہ پر لاری دھماکے سے پھٹ پڑی جس کی آواز دور دور تک سنائی دی ۔ یہ حادثہ چین کے جنوبی صوبہ ہتان میں رونما ہوا جسے حالیہ عرصہ میں چین کی تاریخ کا بدترین حادثہ قرار دیا جارہا ہے ۔ سرکاری خبررساں ایجنسی ژنہوا نے بتایا کہ دھماکہ کی شدت کا اندازہ اس بات سے لگایا جاسکتا ہے کہ آس پاس کھڑی ہوئی دیگر پانچ گاڑیاں بھی مکمل طورپر تباہ ہوگئیں۔ زخمیوں کو قریبی ہاسپٹل میں علاج کیلئے شریک کیاگیا ہے ۔

TOPPOPULARRECENT