Thursday , January 18 2018
Home / دنیا / چین میں بس نذرآتش، 32 افراد زخمی

چین میں بس نذرآتش، 32 افراد زخمی

بیجنگ۔ 6؍جولائی (سیاست ڈاٹ کام)۔ کم از کم 32 افراد بشمول 3 کمسن ایک بس میں سفر کررہے تھے، ایک ناراض مسافر نے بس میں آگ لگادی جس کی وجہ سے تمام مسافر زخمی ہوگئے۔ یہ واقعہ چین کے صوبہ ژیجیانگ میں پیش آیا۔ جس شخص نے بس میں آگ لگائی تھی، وہ موزوں سے تیار کرنے والا تیل اور تھنر استعمال کررہا تھا۔ آگ بھڑکنے سے وہ بھی بُری طرح جھلس گیا اور ا

بیجنگ۔ 6؍جولائی (سیاست ڈاٹ کام)۔ کم از کم 32 افراد بشمول 3 کمسن ایک بس میں سفر کررہے تھے، ایک ناراض مسافر نے بس میں آگ لگادی جس کی وجہ سے تمام مسافر زخمی ہوگئے۔ یہ واقعہ چین کے صوبہ ژیجیانگ میں پیش آیا۔ جس شخص نے بس میں آگ لگائی تھی، وہ موزوں سے تیار کرنے والا تیل اور تھنر استعمال کررہا تھا۔ آگ بھڑکنے سے وہ بھی بُری طرح جھلس گیا اور ایریا ہاسپٹل میں دیگر زخمیوں کے ساتھ زیر علاج ہے۔ سرکاری زیر انتظام خبر رساں ادارہ ’ژنہوا‘ نے کہا کہ یہ واقعہ ڈونگپو روڈ اور خنگ چن روڈ کے درمیان شہر ہینگ زاؤ کے مضافات میں پیش آیا۔ پولیس کو سی سی ٹی وی کیمرے کی جھلکیوں سے پتہ چلا کہ یہ شخص گاڑی کے پچھلے دروازے کے قریب سیال اُنڈیل رہا تھا اور ایک لائٹر سے اسے آگ لگارہا تھا۔ شعلے فوراً پوری بس میں پھیل گئے جس میں 80 افراد سوار تھے جن میں سے 32 جھلس گئے۔ جو مسافر اگلے دروازے سے بس سے باہر چھلانگ لگاچکے تھے اور جو مسافر کھڑکیوں کے شیشے توڑکر باہر چھلانگ لگاچکے تھے، جھلسنے سے بچ گئے۔ ڈرائیورس کو قریبی خانگی کاروں کے مسافروں نے آتش فرو آلات کے ذریعہ آگ بجھانے میں مدد دی۔ اس بس میں سفر کرنے والے بیشتر افراد سیاح تھے جو شہرہ آفاق لنگین مندر جارہے تھے۔ دریں اثناء ایک اور ٹریفک حادثہ میں جنوب مغربی چین کے شہر چونگنگ میں ایک بس اُلٹ گئی جس سے 6 افراد ہلاک اور دیگر 6 زخمی ہوگئے۔ اس ٹورسٹ بس میں 53 افراد سوار تھے جو ٹائر پھٹ جانے کی وجہ سے اولانگ کے علاقہ میں اُلٹ گئی۔ زخمیوں کو ہاسپٹل روانہ کردیا گیا۔ ایک اور حادثہ میں 17 کانکن اُس وقت کوئلے کی کان میں پھنس گئے جب کہ ژنجیانگ میں کل رات کوئلہ کان میں دھماکہ ہوا۔ اُس وقت 20 افراد کان میں کام کررہے تھے جن میں سے 3 کو بچالیا گیا۔ یہ کوئلے کی کان شہر ارومقی سے 120 کیلو میٹر کے فاصلہ پر واقع اور یوکسن کول مائیننگ کمپنی کی ملکیت ہے۔

TOPPOPULARRECENT