Saturday , November 18 2017
Home / دنیا / چین میں حادثہ، مہلوکین کی تعداد74

چین میں حادثہ، مہلوکین کی تعداد74

بیجنگ ۔ 25 نومبر (سیاست ڈاٹ کام) چینی پولیس نے ایک زیرتعمیر پاور پلانٹ میں رونما ہوئے حادثہ کے سلسلہ میں 17 افراد کو گرفتار کیا جبکہ اسی دوران مہلوکین کی تعداد بڑھ کر 74 ہوگئی۔ یاد رہیکہ ہلاکتوں کی اتنی بڑی تعداد کے علاوہ زخمی ہونے والے صرف دو افراد ہیں جو کونگ ٹاور کے پلیٹ فارم کے منہدم ہونے سے اس کے نیچے دب گئے تھے جنہیں کل بڑی مشکل سے باہر نکالا گیا۔

 

وسطی امریکہ میں زلزلے کے جھٹکے
سین سلواڈور، 25 نومبر (سیاست ڈاٹ کام) بحرالکاہل سے ملحقہ وسطی امریکہ کے کئی ملک زلزلے کے جھٹکوں سے ہل گئے ۔امریکی ارضیاتی سروے کے مطابق زلزلے کا مرکز ال سلواڈور کے پورٹو سے 154 کلومیٹر جنوب مغرب میں رہا۔ ریختر پیمانے پر 7.2 شدت کے اس زلزلے کا مرکز زمین سے 33 کلومیٹر نیچے رہا۔یہاں سے 300کلومیٹر کے دائرے میں واقع سمندری ساحلوں میں سونامی آنے کا خطرہ ہے ۔

Top Stories

TOPPOPULARRECENT