Monday , November 20 2017
Home / دنیا / چین میں حصص بازار مندی کا شکار

چین میں حصص بازار مندی کا شکار

شنگھائی ۔ 7 جنوری (سیاست ڈاٹ کام) چینی بازار حصص میں سات فیصد تک گراوٹ کے بعد حصص کی خرید و فروخت کا عمل دن بھر کے لیے معطل کر دیا گیا ہے۔ جمعرات کو بازارِ حصص میں کاروبار صرف آدھے گھنٹے ہی جاری رہ سکا اور یہ جاریہ ہفتے میں دوسرا موقع ہے کہ کاروبار کی معطلی کی نوبت آئی ہے۔ چین کے مرکزی بینک کی جانب سے ملکی کرنسی یوان کی قدر میں کمی کرنے کے لیے اٹھائے گئے اقدامات کے بعد سرمایہ کار پریشان ہیں۔ چین نے مارکیٹ میں زبردست اتار چڑھاؤ پر قابو پانے کے لیے ’سرکٹ بریکرز‘ نام سے ایک اصول وضع کیا ہے جس کے تحت بازار کھلنے کے 30 منٹ بعد ہی کاروبار روک دیا گیا۔

 

سیل فون ضبط کرنے پر میڈونا کے
بیٹے نے گھر چھوڑ دیا
لندن ۔ 7 جنوری (سیاست ڈاٹ کام) پاپ سنگر میڈونا کے بیٹے روکورچی نے ماں کے ساتھ ہوئے معمولی جھگڑے کے بعد گھر چھوڑ کر اپنے والد کے ساتھ رہنے کو ترجیح دی ہے کیونکہ ماں نے روکو سے صرف یہ خواہش کی تھی کہ وہ اپنی پڑھائی پر زائد توجہ دے جبکہ وہ ہمیشہ اپنے سیل فون میں کھویا رہتا تھا جس سے بیزار ہوکر میڈونا نے اس کا فون ضبط کرلیا تھا۔ میڈونا کا کہنا ہیکہ موبائیل فون کے حد سے زیادہ استعمال کی وجہ سے وہ اپنی پڑھائی میں کمزور سے کمزور ہوتا جارہا ہے۔ ایک ذریعہ کے مطابق روکو کو اپنی ماں کی حد سے زیادہ سختی پسند نہیں آئی اور وہ اپنے والد گائے رچی اور سوتیلی ماں جیکوئی انیسلے کے ساتھ رہنے ان کے مکان چلاگیا۔

TOPPOPULARRECENT