Thursday , November 23 2017
Home / دنیا / چین میں حلال غذا پر ہنوز قانون سازی نہیں

چین میں حلال غذا پر ہنوز قانون سازی نہیں

بیجنگ ۔ 18 اپریل (سیاست ڈاٹ کام) چین میں عوام کے بعض گوشوں اور مذہبی اسکالرس کی جانب سے یہ اعتراضات کئے جارہے ہیں کہ حکومت مذہبی معاملات میں بہت زیادہ دخل اندازی کرتی ہے جبکہ حکومت کا خود اپنا کوئی مذہب نہیں ہے۔ یاد رہیکہ حالیہ دنوں میں حلال غذا کو قانونی شکل دینے سے چین نے انکار کردیا تھا۔ چین کے مقننہ ورک منصوبہ میں حلال غذا کے بارے میں کوئی تذکرہ نہیں ہے جبکہ عوام کی جانب سے اس سلسلہ میں ملے جلے تاثرات کا اظہار وقتاً فوقتاً کیا جاتا رہا ہے جس میں حلال غذا کی ضرورت پر زور دیا گیا ہے جس میں علمائے دین کی رائے بھی شامل کی گئی ہے۔ سب سے پہلے چین کی ایتھنک افیرس کمیٹی کو 2002ء میں ہی حلال غذا کی قانون سازی کیلئے مسودہ تیار کرنے کا مشورہ دیا گیا تھا۔ تاہم کمیٹی نے اس پر غوروخوض کیلئے بہت وقت ضائع کردیا ۔

Top Stories

TOPPOPULARRECENT