Wednesday , September 19 2018
Home / دنیا / چین میں دوبارہ آلودگی ‘21کمپنیاں خاطی

چین میں دوبارہ آلودگی ‘21کمپنیاں خاطی

بیجنگ۔14جنوری ( سیاست ڈاٹ کام ) چین میں آلودگی معائنہ کاروں نے پتہ چلایا ہے کہ 21 تعمیراتی کمپنیاں گذشتہ دو دن میں آلودگی کی سطح میں اضافہ کی ذمہ دار ہیں ۔ فضاء میں معائنہ سے پتہ چلا ہے کہ 28شہروں میں 2100 عمارتیں زیر تعمیر ہیں جن کی وجہ سے تعمیراتی کمپنیاں جنہوں نے ان تعمیرات کی ذمہ داری قبول کی ہے ‘ آلودگی میں اضافہ کی ذمہ دار ہے ‘ کیونکہ ان کمپنیوں نے آلودگی کے معیارات کی پابندی نہیں کی ہے ۔ سرکاری خبر رساں ادارہ ’’ژن ہوا ‘‘ کی خبر کے بموجب 8تعمیراتی مقامات پر کام بند کرنا ہوگا ‘ تاکہ فضائی آلودگی پر قابو پایا جاسکے ۔ ان مقامات پر تعمیرات دو کمپنیوں کے زیر اہتمام ہورہے ہیں ۔ چین میں آلودگی کے خلاف گذشتہ تین سال سے جدوجہد جاری ہے اور امکان ہے کہ مزید تین سال جاری رہے گی۔

TOPPOPULARRECENT