Wednesday , November 22 2017
Home / دنیا / چین میں دھماکہ، 2ہلاک

چین میں دھماکہ، 2ہلاک

بیجنگ،21جولائی (سیاست ڈاٹ کام) چین کے ہانگ ژو شہر میں ایک مصروف سڑک کے کنارے ایک دکان میں آج زبردست دھماکہ ہوا جس میں دو افراد ہلاک اور 55 دیگر زخمی ہوگئے ۔ سرکاری ذرائع نے اس بات کی اطلاع دی۔ذرائع کے مطابق دکان میں آگ لگ گئی اور ہرطرف دھواں پھیل گیا۔ ہانگ ژو کے ویسٹ لیک ضلع کے انفارمیشن آفس نے اپنے سرکاری مائکرو بلاگ میں بتایا کہ آگ پر قابو پا لیا گیا ہے ۔ اس میں کہا گیا ہے کہ زخمیوں کو ہاسپٹل لے جایا گیا جہاں 12 کی حالت نازک ہے ۔حکام آگ لگنے کی وجہ کی تفتیش کر رہے ہیں۔واضح رہیکہ چین میں حفاظتی ضابطوں کی خلاف ورزیوں کے سبب اکثر دھماکے اور دیگر حادثات ہوتے رہتے ہیں۔ تاہم مرکزی حکومت نے ایسے حادثات روکنے کیلئے چیکنگ کے نظام کو بہتر بنانے کا وعدہ کیا ہے ۔

ترکی میں زلزلہ ،80 افراد زخمی
انقرہ ۔ 21 ۔ جولائی : ( سیاست ڈاٹ کام ) : ترکی کے ایک ریسارٹ ( ساحلی تفریح گاہ ) بودرم میں آئے زلزلہ میں تقریبا 80 افراد زخمی ہوگئے ۔ ریختر پیما پر اس کی شدت 6.7 نوٹ کی گئی ۔ یہاں یہ بات قابل ذکر ہے کہ زیادہ تر لوگ اپنے مکانات کی کھڑکیوں سے چھلانگ لگانے کی وجہ سے زخمی ہوئے ۔ جنہیں بودرم کے ہاسپٹل میں شریک کیا گیا ہے جب کہ اسی ہاسپٹل کی چھت کو بھی زلزلہ کی شدت کی وجہ سے معمولی نقصان پہنچا ۔ بودرم ڈسٹرکٹ گورنر بیکر یلماز نے یہ بات کہی اور کہا کہ اب تک کسی کے ہلاک ہونے کی کوئی اطلاع نہیں ہے ۔

Top Stories

TOPPOPULARRECENT