Monday , December 18 2017
Home / دنیا / چین میں زبردست بارش ، پروازیں منسوخ

چین میں زبردست بارش ، پروازیں منسوخ

بیجنگ ۔ 7 مئی ۔(سیاست ڈاٹ کام) چین کے جنوب مغربی سشوان صوبہ میں تیز اور موسلا دھار بارش کے نتیجہ میں تقریباً 50 پروازیں منسوخ کردی گئیں اور تقریباً چار ہزار سے زائد مسافرین ایرپورٹس پر پھنسے ہوئے ہیں۔ حکام نے بتایا کہ 21 پروازوں نے متبادل ایرپورٹس پر لینڈنگ کی ۔ اس کے علاوہ مزید 48 پروازیں منسوخ کردی گئیں جبکہ ایک طیارے نے اُڑان بھرتے ہی واپس لینڈنگ کردی۔ کل 357 پروازوں میں تاخیر ہوئی تھی اور 9,000 سے زائد مسافرین پھنسے ہوئے تھے ۔ تقریباً4,000 افراد کیلئے ایرپورٹس کے قریب ہوٹلس میں ٹھہرنے کا بندوبست کیا گیا ہے ۔

TOPPOPULARRECENT