Thursday , September 20 2018
Home / دنیا / چین میں زلزلہ سے ہلاکتوں کی تعداد 410 ہوگئی

چین میں زلزلہ سے ہلاکتوں کی تعداد 410 ہوگئی

بیجنگ۔ 5 اگست (سیاست ڈاٹ کام) زلزلہ سے متاثرہ چینی دیہات میں بچاؤ کارکنوں کو دیہاتیوں کا تخلیہ کروانے میں سخت مشکلات کا سامنا کرنا پڑا، کیونکہ زمین کھسکنے کی وجہ سے کئی مصنوعی جھیلیں پیدا ہوگئی ہیں جس کی وجہ سے راحت رسانی کوششیں پیچیدہ ہوگئی ہیں۔ 6.5 شدت کے زلزلہ میں کم از کم 410 افراد کو ہلاک اور 2,300 کو زخمی کردیا۔ وزیراعظم چین لی کے قی

بیجنگ۔ 5 اگست (سیاست ڈاٹ کام) زلزلہ سے متاثرہ چینی دیہات میں بچاؤ کارکنوں کو دیہاتیوں کا تخلیہ کروانے میں سخت مشکلات کا سامنا کرنا پڑا، کیونکہ زمین کھسکنے کی وجہ سے کئی مصنوعی جھیلیں پیدا ہوگئی ہیں جس کی وجہ سے راحت رسانی کوششیں پیچیدہ ہوگئی ہیں۔ 6.5 شدت کے زلزلہ میں کم از کم 410 افراد کو ہلاک اور 2,300 کو زخمی کردیا۔ وزیراعظم چین لی کے قیانگ راحت رسانی کارروائی کی شخصی نگرانی کررہے ہیں۔ وہ متاثرہ علاقہ میں ایک خیمہ میں مقیم ہیں۔ وہ مہلوکین کو خاموش خراج عقیدت پیش کررہے ہیں۔ سرکاری خبر رساں ادارہ ژنہوا کی اطلاع کے بموجب 410 افراد کے ہلاک ہونے اور 2300 کے زخمی ہوجانے کی توثیق ہوچکی ہے۔ زمین کھسکنے کی وجہ سے کئی مصنوعی جھیلیں وجود میں آچکی ہیں جن میں سطح آب ایک نیا خطرہ بن گئی ہے۔ یہ جھیلیں دیہات جیانگ بیان صنعتی علاقہ زی جیانگ میں پیدا ہوگئی ہیں۔ اس کے علاوہ بلندی پر واقع ہونگ شیانگ ہائیڈرو پاور اسٹیشن بھی زلزلہ سے متاثر ہوا ہے۔

TOPPOPULARRECENT