Saturday , November 17 2018
Home / دنیا / چین میں زلزلہ کے شدید جھٹکے

چین میں زلزلہ کے شدید جھٹکے

بیجنگ، 4 نومبر(سیاست ڈاٹ کام ) چین کے شمال مغربی خود مختار علاقے شن زیانگ ایغور میں خود مختار صوبہ کرغز آرٹکس شہر میں اتوار کی صبح پانچ بجکر 36 منٹ پر زلزلہ کے شدید جھٹکے محسوس کئے گئے ۔ ریکٹر اسکیل پر زلزلہ کی شدت 5.1 تھی۔چین کی خبر رساں ایجنسی ژنہوا نے چین کے زلزلہ نیٹ ورک کے حوالہ سے بتایا کہ زلزلے کا مرکز 40.24 ڈگری شمالی طول البلد اور 77.63 ڈگری مشرقی طول البلد پر زمین کی سطح سے 22 کلومیٹر نیچے واقع تھا۔زلزلہ کی وجہ سے کسی طرح کی جانی و مالی نقصان کی اطلاع نہیں ہے ۔

TOPPOPULARRECENT