Monday , December 18 2017
Home / دنیا / چین میں زمین کھسکنے سے 59 افراد لاپتہ

چین میں زمین کھسکنے سے 59 افراد لاپتہ

بیجنگ۔20ڈسمبر ( سیاست ڈاٹ کام ) آج کم از کم 59  افراد صنعتی پارک  کے علاقہ میں زمین کھسکنے کے زبردست واقعہ سے لاپتہ ہوگئے ۔ 18عمارتیں منہدم ہوگئیں ۔ لاپتہ ہونے والے بیشتر صنعتی شہروں کے تھے ۔ بچاؤ کارکن ملبہ میں سے نعشیں برآمد کررہے ہیں ۔ اُن کے بموجب کسی زندہ شخص کے ملبہ میں دبے ہونے کا امکان نہیں ہے ۔ 700سے زیادہ راحت رسانی کارکن ملبہ کی صفائی میں مصروف ہیں ‘ تاکہ اس میں پھنسے ہوئے لوگوں کو بچایا جاسکے ۔8 افراد کو بچاکر محفوظ مقام پر منتقل کردیا گیا ہے ۔ جن میں سے ایک کو معمولی زخم آئے ہیں ۔ سرکاری زیر انتظام خبررساں ادارہ ژن ہوا کے بموجب حادثہ کی تصاویر مائیکرو بلاگنگ ویب سائٹ پرشائع کی جاچکی ہے جس میں مٹی اور پتھروں کا ڈھیر پورے علاقہ میں زوردار آواز کے ساتھ گرتے ہوئے دیکھا جاسکتا ہے۔

TOPPOPULARRECENT