Saturday , November 25 2017
Home / دنیا / چین میں زمین کھسکنے کے واقعہ میں 91 افراد لاپتہ

چین میں زمین کھسکنے کے واقعہ میں 91 افراد لاپتہ

بیجنگ ۔ 21 ڈسمبر (سیاست ڈاٹ کام) چین میں امدادی اداروں کے اہلکار زمین کھسکنے سے منہدم ہونے والی عمارتوں کے ملبے تلے دبے موجود 91 افراد کو تلاش کر رہے ہیں۔ خیال رہے کہ گذشتہ روز چین کے جنوبی شہر شینزین کے صنعتی علاقے میں زمین کھسکنے سے 33 عمارتوں کو نقصان پہنچا تھا۔ اس کے نتیجے میں تباہ شدہ عمارتوں کے ملبے سے 900 افراد کو زندہ نکال لیا گیا ہے۔ سرکاری میڈیا نے حکام کے حوالے سے بتایا ہے کہ 59 مرد اور 32 خواتین اب بھی لاپتہ ہیں جن کی تلاش کے لیے امدادی کارروائیاں جاری ہیں اور تین الگ الگ مقامات پر ملبے کے اندر جانے کے لیے راستہ بنایا گیا ہے۔شینزین شہر جنوبی صوبے گوانگ ڈانگ میں واقع ہے اور اس کی سرحدیں ہانگ کانگ سے ملتی ہیں۔ حکام کا کہنا ہے کہ 38 ہزار مربع کلومیٹر کا علاقہ لینڈ سلائیڈنگ سے متاثر ہوا ہے جہاں 10 میٹر بلند مٹی کا ڈھیر بن چکا ہے۔ یہ بھی اطلاعات ہیں کہ زمین کھسکنے کے نتیجے میں قریبی پٹرول سٹیشن پر دھماکہ ہوا۔مقامی میڈیا کا کہنا ہے کہ ابتدائی تحقیق میں بتایا گیا ہے کہ زمین کھسکنے کا واقعہ اس وقت ہوا  جب مٹی کا ایک بہت بڑا تودہ اور زیرِ تعمیر عمارتوں گندگی بہت زیادہ ہوئی اور یہ جگہ اچانک منہدم ہوگئی۔

TOPPOPULARRECENT