Tuesday , December 12 2017
Home / دنیا / چین میں سفارتکاروں پر پولیس کا حملہ

چین میں سفارتکاروں پر پولیس کا حملہ

یغور مسلمانوں کی حمایت اور حکومت پر تنقید کرنے والے وکیل پر مقدمہ
بیجنگ ۔ 14 ڈسمبر ۔ ( سیاست ڈاٹ کام ) چین میں پولیس کی آج بیجنگ عدالت کے باہر سفارت کاروں اور غیرملکی صحافیوں کے ساتھ جھڑپ ہوگئی ۔ یہاں چین کی سرکردہ حقوق انسانی وکیل اور حکمراں کمیونسٹ پارٹی پر کڑی تنقید کرنے والی شخصیت کے خلاف قانونی مقدمہ کی سماعت کی جارہی تھی ۔ ممتاز وکیل پوزقیانگ نے چین میں ایک جماعتی نظام کی شدت سے مخالفت کی اور حکومت پر زنجیانگ میں یغور مسلمانوں کے خلاف ضرورت سے زیادہ طاقت کے استعمال کا الزام عائد کیا ہے ۔ اس وکیل پر نسلی منافرت اور اشتعال انگیزی کے ذریعہ لڑائی پیدا کرنے کا الزام ہے ۔ سادہ لباس میں ملبوس پولیس ملازمین کا ایک بڑا گروپ جو یہاں موجود تھا ، عدالت کے باہر رپورٹرس ، کیمرہ مینوں اور سفارتکاروں کے ساتھ تشدد پر اُتر آیا ، انھیں ہراساں کیا گیا اور پیچھے ڈھکیلتے ہوئے گھونسے مارے گئے ۔ ایک امریکی سفارتکار جو عدالتی کارروائی میں بحیثیت مبصر شریک ہونے والے  تھے ، انھیں سڑک پر اُس وقت ڈھکیل دیا گیا جب وہ چین کے طرز عمل کی مذمت کرتے ہوئے ایک بیان سنارہے تھے ۔ پوزقیانگ پر الزامات ثابت ہوں توانھیں 8 سال جیل ہوسکتی ہے ۔

TOPPOPULARRECENT