Saturday , June 23 2018
Home / دنیا / چین میں سمندری طوفان سے 64 افراد ہلاک‘ 21لاپتہ

چین میں سمندری طوفان سے 64 افراد ہلاک‘ 21لاپتہ

بیجنگ،25 جولائی (سیاست ڈاٹ کام) چین میں حالیہ دو سمندری طوفانوں سے ہلاک ہونے والوں کی تعداد 64 ہوگئی‘ جبکہ 21افراد ہنوز لاپتہ ہیں۔ وزارت شہری ہوابازی کے جاری کردہ تازہ ترین اعداد و شمار کے بموجب 62افراد سمندری طوفان رماسون سے اور دیگر دو سمندری طوفان ماٹمو سے ہلاک ہوگئے ۔ زبردست طوفان رماسون اور سمندری ماٹمو نے چین کے ساحلی علاقہ کو جاریہ ہفتہ تباہ کردیا ہے۔ آفات سماوی جیسے سیلاب ‘ ژالہ باری ‘ سمندری طوفان اور زلزلوں سے جاریہ سال تاحال 12کروڑ چینی عوام متاثر ہوئے ہیں ۔ 533افراد ہلاک ہوچکے ہیں جبکہ 97 لاپتہ ہیں ۔ رماسون گذشتہ 40سال کا سب سے طاقتور طوفان تھا جو چین میں آیا ہے ۔

TOPPOPULARRECENT