Friday , November 24 2017
Home / دنیا / چین میں سیلاب سے ہلاکتوں کی تعداد 25 ہوگئی

چین میں سیلاب سے ہلاکتوں کی تعداد 25 ہوگئی

بیجنگ ۔ 9 اگسٹ ۔(سیاست ڈاٹ کام) چین کے جنوب مغربی سچوان صوبہ میں شدید بارش اور سیلاب کی وجہ سے ہلاکتوں کی تعداد بڑھ کر 25 ہوگئی حکام کو آج کافی تلاش کے بعد لاپتہ ہونے والے افراد کی آخری نعش بھی مل گئی ۔ کل صبح 6بجے آئے اچانک سیلاب میں زخمی ہونے والوں کی تعداد چار بتائی گئی ہے ۔ سرکاری خبررساں ایجنسی ژینہوا نے یہ اطلاع دی جس کے مطابق مجموعی طورپر بارش اور سیلاب سے 577 افراد متاثر ہوئے جن کا تعلق 157 خاندانوں سے بتایا گیا ہے جبکہ 71 مکانات مکمل طورپر تباہ ہوگئے اور متعدد سڑکوں اور پُلوں کو بھی شدید نقصان پہنچا ۔ اس وقت تقریباً 1000 افراد پر مشتمل بچاؤ اور راحت کاری عملہ لاپتہ افراد کو تلاش کررہاہے جبکہ مختلف مقامات سے راحت کاری ساز و سامان بشمول خیمے ، مچھردانی اور ملبوسات بھی متاثرہ افراد میں تقسیم کئے گئے ہیں۔

 

افغان طالبان کی قید سے
235 یرغمال رہا
سر اے پال۔ 9 اگسٹ ۔(سیاست ڈاٹ کام) افغانستان کے شمالی صوبہ سر اے پال میں طالبان نے ایک گاؤں پر حملے کے بعد یرغمال بنائے گئے 235 دیہاتیوں کو رہا کر دیا ہے ۔صوبائی گورنر ظہیر ودات نے بتایا کہ طالبان نے مرزا اولانگ گاؤں کے 235 دیہاتیوں کو یرغمال بنا لیا تھا۔ انہوں نے بتایا کہ رہا شدہ افراد سر اے پال شہر آ گئے ہیں اگرچہ کچھ افراد اب بھی طالبان کے قبضے میں ہیں۔ اضافی سیکورٹی فورسز کے وہاں پہنچنے کے ساتھ ہی سیکورٹی فورس گاؤں پر دوبارہ کنٹرول کے لئے مہم شروع کریں گے ۔ طالبان نے ہفتے کے آخر میں گاؤں پر حملہ کیا تھا جس میں 50 مقامی لوگ اور طالبان مارے گئے تھے ۔

TOPPOPULARRECENT