Saturday , December 16 2017
Home / دنیا / چین میں سیلاب سے 4افراد ہلاک

چین میں سیلاب سے 4افراد ہلاک

بیجنگ۔2اگست ( سیاست ڈاٹ کام ) 4افراد بارش اور سیلاب سے متعلقہ حادثات میں ہلاک ہوگئے ۔ خوداختیار علاقہ منگولیہ کی لیانگ چنگ کاؤنٹی میں مسلسل موسلادھار بارش کی وجہ سے سیلاب آگیا تھا جس میں دریائے پار کرنے والی ایک زرعی گاڑی بہہ گئی اور اس پر سوار تینوں افراد ہلاک ہوگئے ۔ دو جنگلاتی کارکن سیلاب میں پھنس گئے تھے جن میں سے ایک ہلاک ہوگیا جب کہ دوسرے کو بچالیا گیا ۔ ایک اور اطلاع کے بموجب مشتبہ غذائی سمیت کی وجہ سے تین افراد ہلاک ہوگئے جبکہ ایک شخص کو دواخانہ میں شریک کردیا گیا ۔ یہ واقعہ ہوبی صوبہ کی ہیفنگ کاؤنٹی میں پیش آیا‘انہیں چکر ‘ قئے اور پیچش کی شکایت ہوگئی تھی۔

TOPPOPULARRECENT