Monday , July 16 2018
Home / دنیا / چین میں سینکڑوں افسران کو جیل کی سزا

چین میں سینکڑوں افسران کو جیل کی سزا

شنگھائی۔ 10 جولائی (سیاست ڈاٹ کام) چین میں ماحولیاتی معیار کی خلاف ورزی کی وجہ سے آب و ہوا خراب ہونے کے معاملے کو سنجیدگی سے لیتے ہوئے سینکڑوں افسران کو جیل بھیجا گیا ہے اور کئی پر جرمانہ عائد کیا گیا ہے ۔ یہ اطلاع ماحولیات کی وزارت نے دی ہے ۔وزارت کی جانب سے جاری ایک بیان میں پیر کو دیر رات بتایا گیا کہ 10 صوبوں میں کل 4305 افسران کو پیرامیٹرز کی خلاف ورزی کا ذمہ دار مانتے ہوئے جیل کی سزا سنائی گئی ہے اور کئی پر جرمانہ عائد کیا گیا ہے ۔واضح رہے کہ چین میں حکومت کی خلاف ورزی کرنے والے بڑے سے بڑے عہدیداروں کو بھی بخشا نہیں جاتا۔

TOPPOPULARRECENT