Sunday , December 17 2017
Home / دنیا / چین میں شدید بارش 34 سیاحتی مقامات بند کردئے گئے

چین میں شدید بارش 34 سیاحتی مقامات بند کردئے گئے

بیجنگ 13 اگسٹ ( سیاست ڈاٹ کام ) چین کے مختلف مقامات پر شدید بارش کا سلسلہ جاری ہے جس کے نتیجہ میں 34 سیاحتی مقامات کو بند کردیا گیا ہے اور زائد از 7 ہزار افراد کو محفوظ مقامات کو منتقل کیا گیا ہے ۔ عہدیداروں نے شمال مشرقی بیجنگ میں جمعہ کی شام سے جاری بارش کے نتیجہ میں34 سیاحتی مقامات کو بند کردیا ہے ۔ میون ضلع میں 208.2 ملی میٹر بارش کل ریکارڈ کی گئی جس کے بعد حکام نے شدید بارش اور جغرافیائی حادثات کا الرٹ جاری کیا ہے ۔ حکام کے بموجب یہاں تقریبا 2,700 افراد کو محفوظ مقامات کو منتقل کیا گیا ہے اور 8,100 ارکان یہاں سیلاب پر قابو پانے کی کوشش کر رہے ہیں۔ بیجنگ کے مضافات میں مزید دو اضلاع میں بھی سیلاب اور بارش کا الرٹ جاری کیا گیا ہے ۔ بیجنگ شہر میں آئندہ تین دن کے دوران بھی شدید بارش کی پیش قیاسی کی گئی ہے ۔

TOPPOPULARRECENT