Monday , November 19 2018
Home / دنیا / چین میں فضائی آلودگی سے نجات پانے ٹاور کی تعمیر

چین میں فضائی آلودگی سے نجات پانے ٹاور کی تعمیر

بیجنگ ۔ 20 جنوری ۔(سیاست ڈاٹ کام) چین کے سب سے زیادہ فضائی آلودگی سے متاثرہ شہر ژیان جو شانگسی صوبہ کا دارالخلافہ ہے ، میں ’’ایئرپیوریفکیشن ‘‘ کے لئے ایک 60 میٹر بلند ٹاور تعمیر کیا جارہا ہے جو شہر کو لاحق فضائی آلودگی کے مسائل سے نجات دلانے میں معاون ثابت ہوگا۔ میڈیا رپورٹ کے مطابق ٹاور جس کا قطر 10 میٹر ہے اور اس کی ’’ہوا کو خالص بنانے ‘‘ کی گنجائش کو انسٹی ٹیوٹ آف ارتھ انوائرنمنٹ کے محققین کی جانب سے ٹسٹ کیا جائے گا جن کا تعلق چائنیز اکیڈمی آف سائنسس سے ہے ۔ ٹاور کے دامن میں 60 میٹر اونچا اور 43 میٹر چوڑا ایک ’’گلاس ہاؤس‘‘نصب کیا جائے گا جس میں آلودہ ہوا کو شمسی توانائی کے ذریعہ گرم کیا جائے گا جو گرم ہوکر ٹاور کی اونچائی کی جانب بڑھتے ہوئے صاف کرنے والے فلٹرس کی پرتوں سے گذرے گی ۔ ژیان میں اگر یہ تجربہ کامیاب رہا تو اسے چین کے دیگر شہروں تک توسیع دی جائے گی ۔

TOPPOPULARRECENT