Wednesday , November 22 2017
Home / ہندوستان / چین میں ملازمت کا جھانسہ ، ایجنٹ کے خلاف سی بی آئی کا مقدمہ درج

چین میں ملازمت کا جھانسہ ، ایجنٹ کے خلاف سی بی آئی کا مقدمہ درج

نئی دہلی ۔ /9 جولائی (سیاست ڈاٹ کام) سی بی آئی نے لاجپت نگر کے ایک ٹراویل ایجنٹ کے خلاف افراد کو جائز ورک پرمٹ کے بغیر چین بھیجنے کے الزام کے تحت مقدمہ درج کرلیا ۔ اس ایجنٹ کے بعض گاہکوں کو چینی حکام نے جائز اجازت نامہ کے بغیر کام کرنے پر حراست میں لے لیا تھا اور وزارت خارجہ کی شکایت پر سی بی آئی نے یہ مقدمہ درج کیا ہے ۔ دہلی کے لاجپت نگر میں ڈیوین ٹراویل اینڈ ٹورس ادارہ چلانے والے روشن فرنانڈو کے خلاف ایک نیپالی عورت پورنیما تھاپا نے شکایت درج کروائی تھی ۔ اُس نے کہا کہ ایجنٹ نے اُس سے چین میں پرکشش تنخواہ پر کام دلانے کا وعدہ کیا تھا ۔
روشن فرنانڈو اور اس کے ساتھی نے پورنیما سے ایک لاکھ روپئے وصول کیا تھا ۔ پورنیما کو /3 مارچ کو جائز ورک پرمٹ کے بغیر چین بھیجا گیا تھا جہاں وہ وین گینگ ٹاؤن میں پلاسٹک اشیاء تیار کرنے والی کمپنی میں کام کررہی تھی ۔ تاہم چین حکام نے دھاوا کرتے ہوئے وہاں کام کرنے والے 12 ہندوستانیوں کو گرفتار کرلیا جن کے پاس جائز پاسپورٹ تھے لیکن ورک پرمٹ نہیں تھے ۔ ابتدائی تحقیقات سے پتہ چلا ہے کہ فرنانڈو نے صرف پورنیما کو ہی نہیں بلکہ کئی ہندوستانیوں کو بھی دھوکہ دیا ہے ۔

 

Top Stories

TOPPOPULARRECENT