Thursday , December 13 2018

چین میں مودی کے میڈیسن اسکوائر کے اعادہ کا امکان

بیجنگ ۔ 6 اپریل (سیاست ڈاٹ کام) وزیراعظم نریندر مودی امکان ہیکہ میڈیسن اسکوائر گارڈن کی کارروائی کو اپنے آئندہ دورہ چین کے موقع پر دہرائیں گے اور ہندوستانی قائد شنگھائی میں کمیونسٹ ملک کے بورژوائی ہندوستانی طبقہ سے خطاب کریں گے۔ شنگھائی میں ہندوستانیوں کی جملہ تعداد 45 ہزار ہوچکی ہے۔ اس سلسلہ میں سرگرمی سے سفارتخاروں نے مشاورت شروع کررکھی ہے تاکہ ایک وسیع ایجنڈہ ان کے اعلیٰ سطحی دورہ کیلئے تیار کیا جائے۔ ہندوستانی اسوسی ایشنس جو چین کے مختلف شہروں میں قائم ہیں، دعوت نامہ روانہ کرکے اپنے ارکان کو ہدایت دے رہی ہے کہ شنگھائی میں جمع ہونے اور وزیراعظم نریندر مودی کے جلسہ میں شرکت کیلئے تیار رہیں جو امکان ہیکہ ماہ مئی کے دوسرے یا تیسرے ہفتہ میں منعقد کیا جائے گا۔ دعوت ناموں کے بموجب اس جلسہ کا انعقاد میڈیسن اسکوائر نیویارک میں مودی کی تقریر کے انداز میں ہوگا ۔

TOPPOPULARRECENT