Thursday , December 13 2018

چین میں موسلادھار بارش ، 18 ہلاک

بیجنگ ۔ 16 جولائی (سیاست ڈاٹ کام) چین کے کئی صوبوں میں موسلادھار بارش کا سلسلہ جاری ہے۔ اس سے کم از کم 18 افراد ہلاک اور ایک ملین شہری متاثر ہوئے ہیں۔ چین کے جنوب مغربی صوبہ گویژہو میں سیلاب میں بہہ کر 7 افراد ہلاک ہوئے جبکہ ان کے مکانات تیز بارش میں منہدم ہوگئے یا مکانات پر بجلی گر پڑی۔ دیگر تین افراد ہنوز لاپتہ ہیں۔ زائد از 91 ہزار باشندے بے گھر بتائے گئے ہیں۔ اتوار کی شب سے شروع ہوئی بارش ہنوز جاری ہے۔

TOPPOPULARRECENT