Wednesday , December 12 2018

چین میں موسلادھار بارش سے 27 افراد ہلاک

بیجنگ ۔ 6 جون (سیاست ڈاٹ کام) کم از کم 27 افراد ہلاک اور دو دیگر لاپتہ ہوگئے ہیں جبکہ چین کے صوبائی سطح کے 6 خطوں میں زبردست طوفانی بارش ہوئی ہے جس سے 3.4 ملین افراد متاثر ہیں۔ نیشنل کمیشن فار ڈیزاسٹر ریڈکشن نے کہا کہ صوبہ جات فوجیان، گوانگ ڈانگ، سیچوان، گیزو، گوانگ ژی زوانگ خودمختار خطہ اور چانگ قینگ میونسپلٹی میں بارشوں نے تباہی مچائی ہے اور 34 لاکھ افراد متاثر ہوئے ہیں۔ سرکاری ژنہوا نیوز ایجنسی کی اطلاع کے بموجب جملہ 2.39 لاکھ لوگوں کو محفوظ مقامات پر منتقل کیا جاچکا ہے اور مزید 1.16 لاکھ افراد کو ہنگامی طور پر بنیادی اشیائے ضروریہ درکار ہیں۔

TOPPOPULARRECENT