Sunday , February 25 2018
Home / دنیا / چین میں میٹرو تعمیراتی مقام پر حادثہ ، آٹھ ہلاک

چین میں میٹرو تعمیراتی مقام پر حادثہ ، آٹھ ہلاک

بیجنگ، 8فروری (سیاست ڈاٹ کام) جنوبی چین کے گوانگ ڈونگ کے فوژان شہر میں نئی میٹرو لائن کے لئے کی جا رہی کھدائی کے دوران ہوئے حادثہ میں کم از کم آٹھ افراد ہلاک ہوگئے ۔چینی میڈیا نے ٹریفک وزارت کے حکام کے حوالہ سے بتایا کہ اس حادثہ میں آٹھ افراد کی ملبہ میں دب جانے سے موت ہوگئی ہے اور نو افراد کو زخمی حالت میں ہاسپٹل منتقل کر دیا گیا۔ ان کی حالت خطرے سے باہر بتائی جا رہی ہے ۔ میڈیا فوٹیج میں دکھایا گیا ہے کہ سڑک ا سٹریٹ لائٹ کے ساتھ ایک دم سے نیچے دھنس گئی اور ایک بس اسٹاپ نیچے چلا گیا۔ یہاں دوسری میٹرولائن کی تعمیر کا کام چل رہا ہے۔ حکام نے بتایا کہ جائے حادثہ پر امدادی کام شروع ہے اور حادثہ کی تحقیقات کا حکم دے دیا گیا ہے ۔

TOPPOPULARRECENT