Saturday , December 15 2018

چین میں پہلا گاندھیائی اسٹڈیز سنٹر مودی افتتاح کرینگے

بیجنگ۔/9مئی، ( سیاست ڈاٹ کام ) چین میں پہلے گاندھیائی اسٹڈیز سنٹر کا شنگھائی کی فیوڈن یونیورسٹی کی جانب سے قیام عمل میں آرہا ہے۔ وزیر اعظم نریندر مودی آئندہ ہفتہ سہ روزہ دورہ چین کے موقع پر اس سنٹر کا افتتاح کریں گے۔ اس کے علاوہ ملک میں یوگا کالج کے قیام کا بھی اعلان کیا جائے گا۔ پہلی مرتبہ چین میں گاندھیائی اسٹڈیز سے معنون سنٹر قائم

بیجنگ۔/9مئی، ( سیاست ڈاٹ کام ) چین میں پہلے گاندھیائی اسٹڈیز سنٹر کا شنگھائی کی فیوڈن یونیورسٹی کی جانب سے قیام عمل میں آرہا ہے۔ وزیر اعظم نریندر مودی آئندہ ہفتہ سہ روزہ دورہ چین کے موقع پر اس سنٹر کا افتتاح کریں گے۔ اس کے علاوہ ملک میں یوگا کالج کے قیام کا بھی اعلان کیا جائے گا۔ پہلی مرتبہ چین میں گاندھیائی اسٹڈیز سے معنون سنٹر قائم کیا جارہا ہے حالانکہ گاندھی جی اور سابق صدر نشین کمیونسٹ پارٹی آف چین ماؤزیڈانگ نے ملک کی آزادی کیلئے متضاد فلسفہ کی وکالت کی تھی۔ گاندھی جی عدم تشدد کے حامی تھے اور ماؤزیڈانگ کا یہ نظریہ تھا کہ بندوق کی گولی کی طاقت سے ہی کامیابی حاصل کی جاسکتی ہے۔

TOPPOPULARRECENT