Monday , December 11 2017
Home / دنیا / چین میں چوکسی کا اعلان ‘تین دن بارش آندھی اور ژالہ باری کا اندیشہ

چین میں چوکسی کا اعلان ‘تین دن بارش آندھی اور ژالہ باری کا اندیشہ

بیجنگ۔5جون ( سیاست ڈاٹ کام )  چینی محکمہ موسمیات نے آج انتباہ دیا کہ اس علاقہ میں زبردست بارش ہوگی ۔ جنوب مغربی چین میں آئندہ تین دن میں زبردست بارش کا امکان ہے ۔ منگل اور چہارشنبہ کے دن بھی بارش کا سلسلہ جاری رہنے کا امکان ہے ۔ سیاچن اور یونان صوبوں کے بعض علاقوں اور تبت خود اختیار علاقہ میں زبردست بارش کا اندیشہ ہے ۔ قومی محکمہ موسمیات کے مرکز نے کہا کہ زبردست بارش یا بارش کا طوفان اس علاقہ کو متاثر کرے گا ۔ زبردست بارش اور طوفان ’’ہیبل‘ہنان اور سانگ ڈونگ صوبوں کے علاوہ گوانگ جی ‘ گوانگ ڈانگ اور فوجیان کے علاقوں کو آئندہ 24گھنٹے کے دوران متاثر کرنے کا امکان ہے ۔ سرکاری خبر رساں ادارہ ژن ہوا نے اطلاع دی ہے کہ چین میں  چار مرحلوں پر مشتمل انتباہی نظام رائج ہے ۔ محکمہ موسمیات نے نیلی چوکسی کا اعلان کیا تھا جو سنگینی کی نوعیت کے اعتبار سے سب سے کم ترین چوکسی ہے لیکن توقع ہے کہ بعض علاقوں میں ژالہ باری اور آندھی و طوان آنے کا اندیشہ ہے ۔

TOPPOPULARRECENT