Sunday , September 23 2018
Home / دنیا / چین میں ڈرائیور نے راہگیروں پر کار چڑھا دی ، 9 ہلاک

چین میں ڈرائیور نے راہگیروں پر کار چڑھا دی ، 9 ہلاک

بیجنگ۔ 12 ستمبر (سیاست ڈاٹ کام) چین کے صوبہ ہنان میں کار سوار نے تیز رفتار گاڑی راہگیروں پر چڑھا دی جس کے نتیجے میں 9 افراد ہلاک اور 46 زخمی ہو گئے۔راہگیروں پر کار چڑھانے کا واقعہ ہنان کے شہر ہینگ یانگ کے بن جیانگ اسکوائر میں پیش آیا۔زخمیوں میں سے چند افراد کو تیز دھار آلے کی مدد سے زخمی کیا گیا۔حکام کی جانب سے واقعے کو دہشت گردی یا غلطی قرار دینے سے متعلق کوئی بیان نہیں دیا گیا ۔

TOPPOPULARRECENT