Saturday , November 18 2017
Home / دنیا / چین میں ہزاروں سال قدیم مجسموں کا میوزیم

چین میں ہزاروں سال قدیم مجسموں کا میوزیم

بیجنگ ۔ 21 ستمبر (سیاست ڈاٹ کام) چین میں ایک ایسے میوزیم کا افتتاح ہونے والا ہے جہاں بودھ مت سے تعلق رکھنے والے انتہائی نادر و نایاب مجسموں کی نمائش کی جائے گی جن میں سے بعض مجسمے 1500 سال قدیم ہیں۔ لن ژانگ کاؤنٹی میں واقع میوزیم میں زائد از 200 مجسموں کو نمائش کے لئے رکھا جائے گا۔ میوزیم ایگزیکیٹیو لیوہائتاؤ نے یہ بات بتائی۔ سرکاری خبر رساں ایجنسی ژینہوا کے مطابق یہ وہ مجسمات ہیں جو 2012ء میں ایک 2500 سال قدیم شہر یچانگ کی کھدوائی کے دوران برآمد ہوئے جو اب لن ژانگ کے نام سے جانا جاتا ہے۔ ان میں قدآدم کے مجسمے اور نصف سائز کے مجسمے بھی شامل ہیں۔ تمام مجسمہ سفید سنگ مرمر اور نیلے پتھروں سے تیار کئے گئے ہیں۔

TOPPOPULARRECENT