Tuesday , June 19 2018
Home / دنیا / چین میں 11 مسلم عسکریت پسند ہلاک

چین میں 11 مسلم عسکریت پسند ہلاک

بیجنگ ، 14 فبروری (سیاست ڈاٹ کام) گیارہ ’’دہشت گردوں ‘‘ کو پولیس نے آج چین کے شورش زدہ صوبہ زن جیانگ میں اسلامی عسکریت پسندوں کی جانب سے ایک خودکش حملے کے دوران گولی مارکر ہلاک کردیا جبکہ یہ واقعہ امریکی وزیر خارجہ جان کیری کے یہاں دورہ کے موقع پر پیش آیا ہے۔ سرکاری نیوز ایجنسی ژنہوا کے مطابق دہشت گردوں نے جو موٹر بائیکس اور کاروں

بیجنگ ، 14 فبروری (سیاست ڈاٹ کام) گیارہ ’’دہشت گردوں ‘‘ کو پولیس نے آج چین کے شورش زدہ صوبہ زن جیانگ میں اسلامی عسکریت پسندوں کی جانب سے ایک خودکش حملے کے دوران گولی مارکر ہلاک کردیا جبکہ یہ واقعہ امریکی وزیر خارجہ جان کیری کے یہاں دورہ کے موقع پر پیش آیا ہے۔ سرکاری نیوز ایجنسی ژنہوا کے مطابق دہشت گردوں نے جو موٹر بائیکس اور کاروں میں سوار تھے ، ایک پولیس ٹیم پر حملہ کیا جو معمول کی پٹرولنگ کے لئے جمع ہوئے تھے ۔ پولیس نے 8 دہشت گردوں کو ہلاک کردیا اور تین دیگر اس حملے کے دوران خودکش دھماکوں میں مارے گئے ۔ پولیس نے کہا کہ دہشت گردوں کے پاس کئی ایل این جی سلینڈرس موجود تھے جو انھوں نے اپنی کار میں چھپا رکھے تھے جسے بموں کے طورپر استعمال کرنے کی کوشش کی گئی ۔ ژین جیانگ میں برسوں سے نسلی یغور مسلمانوں اور ہان چینیوں کے درمیان کشیدگی دیکھی جارہی ہے ۔

TOPPOPULARRECENT