Wednesday , December 19 2018

چین نے ناتھولا کا راستہ دوبارہ کھول دیا

نئی دہلی۔9 فبروری (سیاست ڈاٹ کام) چین نے کیلاش مانسروور یاترا کے لیے ناتھولا کا راستہ دوبارہ کھول دینے کی آج توثیق کردی۔ وزیر مملکت برائے امور خارجہ وی کے سنگھ نے کہا کہ کیلاش مانسوروور یاترا براہِ ناتھولا گزشتہ سال حکومت چین کے ناسازگار حالات کی وجہ سے بند کردی گئی تھی تاکہ اس راستے سے یاترا کے بلارکاوٹ اور محفوظ انداز میں انعقاد کو یقینی بنایا جاسکے۔ چین نے گزشتہ سال ہندوستان کے ساتھ ڈوکلم میں فوجی صف آرائی کے پیش نظر بند کردی تھی اور ہندوستانی فوج کی اس مقام سے سبکدوشی کا مطالبہ کیا تھا۔

TOPPOPULARRECENT