Saturday , November 18 2017
Home / کھیل کی خبریں / چین نے ہاکی ورلڈ کپ کی راہ ہموار کرلی

چین نے ہاکی ورلڈ کپ کی راہ ہموار کرلی

ڈھاکہ ۔8 مارچ (سیاست ڈاٹ کام ) مینس ہاکی ورلڈ لیگ راؤنڈ 2  میں چین نے فائنل گروپ مرحلے کے آخری میچ میں سری لنکا کو 5-1 سے شکست دے دی۔ چین کی طرف سے گووڑی جیانگ نے چھٹے منٹ میں گول اسکورنگ کا آغاز کیا۔ چار منٹ بعد گووشیاپنگ نے فیلڈ گول کر کے برتری 2-0  کر دی۔راجیتھ کالو ٹونگھا نے گیارہویں منٹ میں سری لنکا کی طرف سے گول کرکے خسارہ کم کیا۔ دوسرے ہاف میں چینی کھلاڑی چھائے رہے۔41ویں منٹ میں ڈو ٹالاکی، 44ویں منٹ میں گوو ڑائی شیانگ اور 55منٹ میں ڈوچینگ نے لگاتار گول کرکے اپنی ٹیم کی 5-1 سے کامیابی پر مہر تصدیق ثبت کردی۔ مین ہاکی ورلڈ لیگ راؤنڈ 2 ہندوستان میں ہوگا اور یہ ورلڈ کپ کا کوالیفائنگ ٹورنمنٹ بھی ہے۔
مرے بدستو ر نمبر ون
پیرس ۔8 مارچ (سیاست ڈاٹ کام ) برطانیہ کے ٹینس اسٹار اینڈی مرے تازہ ترین درجہ بندی میں بدستور پہلے مقام پر فائز ہیں جبکہ نوواک جوکووچ دوسرے ، واورینکا تیسرے ، میلوس راؤنک چوتھے ، کائی نیشکوری پانچویں اور رافل نڈال چھٹے نمبر پر موجود ہیں۔ مرین سلچ ساتویں نمبر پر آ گئے ہیں جبکہ سونگا تنزلی کا شکار ہو کر آٹھویں نمبر پر پہنچ گئے ، ڈومنیک تھیئم نویں اور راجر فیڈرر دسویں نمبر پر برقرار ہیں۔ ڈیوڈ گوفن اور باٹسٹا کی ایک درجہ تنزلی ہوئی ہے۔

TOPPOPULARRECENT