Thursday , November 23 2017
Home / دنیا / چین کا ’’ ایک چین پالیسی ‘‘ پر سودے بازی سے انکار

چین کا ’’ ایک چین پالیسی ‘‘ پر سودے بازی سے انکار

بیجنگ ۔ 15جنوری ( سیاست ڈاٹ کام ) چین نے آج واضح کردیا کہ ’’ ایک چین پالیسی ‘‘ پر سودے بازی نہیں ہوسکتی اور کوئی بھی اس کو تبدیل نہیں کرسکتا ۔ منتخبہ صدر امریکہ ڈونالڈ ٹرمپ نے منصوبہ بنایا ہے کہ تائیوان کے بارے میں امریکی پالیسی کو سودے بازی کیلئے استعمال کریں گے ۔ وزارت خارجہ چین کے ترجمان لوکانگ نے کہا کہ ’ ایک چین پالیسی ‘ امریکہ ۔ چین تعلقات کا سنگ بنیاد ہے ‘ اس پر کوئی سودے بازی ممکن نہیں ہے ۔ منتخبہ صدر ڈونالڈ ٹرمپ نے کہا تھا کہ تائیوان کے بارے میں امریکہ کی پالیسی پر سودے بازی ممکن ہے اور کہا تھا کہ وہ پوری طرح اس کے پابند نہیں ہے ۔ انہوں نے کہا کہ ہر بات پر بشمول ایک چین پالیسی پر سودے بازی ممکن ہے ۔ وہ وال اسٹریٹ جرنل کو انٹرویو دے رہے تھے ۔ برسوں قدیم پالیسی کے بارے میں سوال کا جواب دیتے ہوئے جس پر امریکہ برسوں سے عمل کررہا ہے ‘ انہوں نے کہا کہ پیپلز ری پبلک آف چائنا کی سرکاری پالیسی  نہ صرف جائز حکومت کی پالیسی ہے جو چین کی نمائندگی کرتی ہے بلکہ اس کو بین الاقوامی سطح پر حقیقت تسلیم کیا جاتا ہے ۔ کوئی بھی اس حقیقت کو تبدیل نہیں کرسکتا ۔ ڈونالڈ ٹرمپ کا راست حوالہ دیئے بغیر ترجمان نے کہا کہ ’’ ہم امریکہ میں متعلقہ فریق پر زور دیتے ہیں کہ وہ اس بات کا احساس کرے کہ اعلیٰ حساسیت برائے تائیوان مسئلہ ضروری ہے ‘‘ اور امریکہ کو اپنے عہد کی تکمیل کرنی چاہیئے ۔ امریکی حکومت کی جانب سے ’’ ایک چین پالیسی ‘‘ میں تبدیلیوں کی گنجائش فراہم کرنے اور چین مشترکہ اعلامیہ جاری کرنے کا چینی ترجمان نے راست حوالہ نہیں دیا ۔

بحرین میں ملازمین پولیس کے 3قاتلوں کو سزائے موت
دبئی ۔ 15جنوری ( سیاست ڈاٹ کام) بحرین نے آج تین افراد کو جو تین ملازمین پولیس کی ہلاکت کے خاطی قرار دیئے گئے بشمول ایک اماراتی عہدیدار متحدہ عرب امارات میں سزائے موت کے مستحق قرار دیئے گئے ۔ تینوں کو فائرنگ اسکواڈ کا سامنا تھا ۔ ایک ہفتہ قبل عدالت نے ان کی سزائے موت اور مارچ 2014ء میں بم دھماکہ کی توثیق کردی تھی ۔ استغاثہ نے اپنے بیان میں کہا کہ سرکاری خبررساں ادارہ کے بموجب سزائے موت کے عدالتی فیصلہ کی تعمیل کردی گئی ہے ۔ تینوں افراد کی سزائے موت کی خبر پھیلتے ہی عوامی برہمی میں اضافہ ہوگیاتھا ۔ گذشتہ چھ سال میں متحدہ عرب امارات میں یہ اولین واقعہ ہے جب کہ تین افراد کو سزائے موت دی گئی ہے ۔

TOPPOPULARRECENT