Sunday , June 24 2018
Home / دنیا / چین کا دفاعی بجٹ 10 فیصد بڑھ کر 145 بلین ڈالر

چین کا دفاعی بجٹ 10 فیصد بڑھ کر 145 بلین ڈالر

بیجنگ۔5 مارچ (سیاست ڈاٹ کام) چین نے خود کو بحری شعبہ کی بڑی طاقت بنانے کے منصوبوں کو پیش کرتے ہوئے آج دفاعی بجٹ میں 10.1 فیصد اضافہ کردیا جس کے بعد یہ بجٹ 145 بلین امریکی ڈالر ہوگیا۔ اس اقدام کا مقصد انتہائی عصری ہتھیاروں کی تیاری ہے، جبکہ اس کے پڑوسی علاقوں میں بے چینی کا ماحول پایا جاتا ہے اور یہ صورتحال زیادہ بہتر ملٹری طاقت اور بہتر

بیجنگ۔5 مارچ (سیاست ڈاٹ کام) چین نے خود کو بحری شعبہ کی بڑی طاقت بنانے کے منصوبوں کو پیش کرتے ہوئے آج دفاعی بجٹ میں 10.1 فیصد اضافہ کردیا جس کے بعد یہ بجٹ 145 بلین امریکی ڈالر ہوگیا۔ اس اقدام کا مقصد انتہائی عصری ہتھیاروں کی تیاری ہے، جبکہ اس کے پڑوسی علاقوں میں بے چینی کا ماحول پایا جاتا ہے اور یہ صورتحال زیادہ بہتر ملٹری طاقت اور بہتر تیاری کی متقاضی ہے۔ چین کے مقننہ نیشنل پیپلز کانفرنس کو سالانہ بجٹ پیش کرتے ہوئے وزیراعظم لی کی خیانگ نے دفاعی بجٹ میں 10.5 فیصد کا اضافہ کیا جو 888.6898 بلین یوان کی قدر ہوتی ہے۔ یہ اضافہ متواتر پانچویں سال دو ہندسی بڑھوتری ہوئی ہے اور یہ بجٹ ہندوستان کے اس سال کے لئے مختص 40 بلین ڈالر سے زائد از 100 بلین ڈالر بڑھ کر ہے۔ دفاعی بجٹ کے علاوہ وزیراعظم نے پبلک سکیوریٹی کے بجٹ میں بھی 4.3 فیصد کے اضافہ کا اعلان کیا۔ چین کے سرکاری میڈیا نے دفاعی بجٹ میں اضافے کے بارے میں کہا کہ یہ پانچ سال میں اقل ترین اضافہ ہے کیونکہ دوسری سب سے بڑی معیشت کو معاشی سست روی کی شکل میں بڑھتے ہوئے دباؤ کا سامنا ہے۔ چینی معیشت کی شرح ترقی 2014ء میں 7.4 فیصد رہی، جو زائد از دو دہوں میں سب سے کمزور سالانہ وسعت درج ہوئی ہے۔ چنانچہ شاید اسی پس منظر میں حکومت نے اس سال کی شرح ترقی کے نشانہ کو گھٹا کر لگ بھگ 7 فیصد کردیا ہے۔

TOPPOPULARRECENT