Saturday , November 18 2017
Home / دنیا / چین کا روس کے ساتھ طیارہ سربراہ کرنے کا معاہدہ

چین کا روس کے ساتھ طیارہ سربراہ کرنے کا معاہدہ

بیجنگ ۔ 7 ڈسمبر (سیاست ڈاٹ کام) چین نے روس کو پندرہ

Y-12E چینی ساختہ طیارہ سربراہ کرنے کیلئے ایک معاہدہ کیا ہے جو آمدورفت اور جیولوجیکل سروے کیلئے استعمال کئے جائیں گے۔ اس معاہدہ کی مالیت 87.3 ملین بتائی گئی ہے۔ اسوسی ایشن انڈسٹری کارپوریشن آف چائنا (AVTC) کی معاون ہربن ایئرکرافٹ انڈسٹری گروپ (MAIG) نے آج ایک بیان جاری کرتے ہوئے کہا کہ اس نے فلائی AVIA-FZE کے ساتھ معاہدہ پر دستخط کئے ہیں جو اسوسی ایشن آلات، مرمت اور مابعد فروخت خدمات روسی مارکیٹ کو فراہم کرتی ہے۔ Y12 طیاروں کی سیریز مسافرین اور سازوسامان کی منتقلی کیلئے استعمال کئے جاتے ہیں جبکہ اس کے ذریعہ سمندروں کی نگرانی کا کام بھی لیا جاسکتا ہے۔

TOPPOPULARRECENT